خلیجی مُمالک دفاع کا حقِ رکھتے ہیں ، ایرانی حملوں پر اعلامیہ جاری
خلیج تعاون کونسل کے ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت , انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
فوتو سوشل میڈیا
دبئی: خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کے روز مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کے ممالک پر ایران کے حملوں کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس کے اختتامی بیان میں جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا وزرائے خارجہ نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک پر ایران کے حملوں کی مذمت کی اور انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔
بیان کے ایک اور حصے میں وزرائے خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کو اپنی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق حاصل ہے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا چاہیے اور خطے اور یورپ میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں سے باز آنا چاہیے اور اپنے عوام کے خلاف تشدد کو بھی روکنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔