بھارتی فضائیہ کا ایک اور اڑتا تابوت لاپتہ ہوگیا
سخوئی ایس یو 30 طیارہ آسام کے شہر جورہٹ سے پرواز کے بعد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچا، بھارتی فضائیہ
فائل فوٹو
نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
انڈین ایئرفورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سخوئی ایس یو 30 طیارہ آسام کے شہر جورہٹ سے پرواز کے بعد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچا۔
بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
An IAF Su-30 MKI is reported overdue. The aircraft had taken off from Jorhat, Assam and was last in contact at 7.42 pm.
Further details are being ascertained. Search and Rescue mission has been initiated.@DefenceMinIndia@SpokespersonMoD@HQ_IDS_India@adgpi@Indiannavy— Indian Air Force (@IAF_MCC) March 5, 2026
اپنے بیان میں فضائیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سخوئی Su-30MKI دو انجنوں والا ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جسے روسی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس میں بھارتی، فرانسیسی اور اسرائیلی ایویونکس اور ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں۔