امریکا اسرائیل حملے، ایران میں شہادتوں کی تعداد 1,230 تک پہنچی گئی

جنگ کے آغاز سے اب تک 6,000 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں،ایمرجنسی میڈیکل سروسز حکام

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی/تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید فضائی جنگ اپنے چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,230 ہو گئی ہے۔

مارٹائر فائونڈیشن کی رپورٹ اور ‘شہید’ کا درجہ ادارے نے واضح کیا ہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ان افراد پر مشتمل ہیں جن کی اب تک تدفین مکمل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ چونکہ یہ تعداد صرف مدفون افراد کی ہے، اس لیے حقیقی ہلاکتیں اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ متعدد لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں یا ان کی شناخت کا عمل باقی ہے

ایمرجنسی میڈیکل سروسز حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6,000 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 2,500 تاحال ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

جمعرات کی صبح ایران نے اسرائیلی اور امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی۔ ایرانی ہلالِ احمر (Red Crescent Society) کی رپورٹ کے مطابق اب تک 105 شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں بنیادِ شہید ایک بااثر ادارہ ہے جو ‘شہید’ قرار دیے جانے والے افراد کے لواحقین کو پنشن، تعلیمی کوٹہ اور دیگر سماجی و قانونی مراعات فراہم کرتا ہے۔