اسرائیلی لبنان کا سرحدی علاقہ خالی کر دیں۔ حزب اللہ
شہری انفراسٹرکچر کی تباہی،جبری انخلا کی مہم کو چیلنج کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا
March 6, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ جمعے کی صبح حزب اللہ کے ٹیلیگرام چینل پر عبرانی زبان میں جاری کیا گیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ ’آپ کی فوج کی جارحیت، لبنانی خودمختاری اور محفوظ شہریوں کے خلاف اقدامات، شہری انفراسٹرکچر کی تباہی اور جبری انخلا کی مہم کو چیلنج کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
جمعرات کی رات اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں پر فضائی حملوں کی لہر کا آغاز کیا۔ اس سے قبل شہریوں کو علاقے چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ علاقہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
ٹیگز: