سری لنکا نے ایک اور ایرانی بحری جہاز کا انتظام سنبھال لیا
گھنٹوں کی مشاورت کے بعد اسے شمال مشرقی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی
March 6, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا
سری لنکا نے ایک ایرانی بحری جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ کولمبو کا یہ اقدام ایک ایسے وقت پر لیا ہے جب ایک روز قبل امریکی آبدوز نے ایرانی جنگی جہاز کو ڈبو دیا تھا جس میں کم از کم 87 افراد ہلاک ہوئے۔
ایک انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد اس ایرنس بوشہر نامی جہاز نے بُدھ کو سری لنکا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی درخواست کی۔ جہاز کے 208 ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
سری لنکا نے کئی گھنٹوں کی مشاورت کے بعد اسے شمال مشرقی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی۔ صدر انورا کمارا دسانایکے نے کہا کہ وہ ’انسانیت کے تحفظ میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔
ٹیگز: