تہران میں تازہ فضائی حملے۔ رہائشی علاقے۔تہران یونیورسٹی کے اطراف کو نشانہ بنایا گیا

تاحال ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں

               
March 6, 2026 · بام دنیا

ایرانی دارالحکومت تہران میں منگل 3 مارچ کو حملے سے تباہی کا منظر۔ سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے (تصویر وانا)

ایران کے دارالحکومت تہران میں جمعہ کی صبح امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک پہلے حملے کے بعد کے حالات پر رپورٹنگ کے دوران ایک صحافی کی موجودگی میں ایک اور حملہ بھی ہوا، جس کی ویڈیو بھی ریکارڈ ہوگئی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کی صبح تہران یونیورسٹی کے اطراف کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے ادارے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

تاحال ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس سے قبل جمعہ کی صبح ایران کے بوشہر فضائی اڈے پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران میں 13مراکز صحت کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4ہیلتھ ورکرز شہید اور 25سے زائد زخمی ہوگئے۔تہران میں فٹ بال اسٹیڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔