ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھجینا وقت کا ضیاع قرار دیدیا
ایران نے اپنی بحریہ کھو دی،جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنا اس وقت ’وقت کا ضیاع‘ ہوگا اور یہ کوئی ایسا اقدام نہیں جس پر وہ فی الحال غور کر رہے ہیں۔
ایک ٹی وی انٹرویو سے بات کرتے ہوئےٹرمپ نے کہا کہ ’یہ وقت کا ضیاع ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے سب کچھ کھو دیا ہے۔ اپنی بحریہ کھو دی ہے۔ جو کچھ کھو سکتے تھے، وہ سب کھو دیا ہے۔
ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس بیان کو بھی ’بے کار تبصرہ‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران امریکی یا اسرائیلی زمینی حملے کے لیے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایران کی موجودہ قیادت کا ’صفایا‘ چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کے پاس ایک اچھا لیڈر ہو۔ ہمارے پاس کچھ لوگ ہیں جو اچھا کام کر سکتے ہیں۔‘ تاہم انھوں نے رضا شاہ پہلوی سمیت کسی نام کا ذکر نہیں کیا۔