رات بھر رہائشی علاقوں میں دھماکوں سے تہران کے رہائشی خوفزدہ
اتنے زور سے حملوں اور دھماکوں کی آوازوں سے تمام کھڑکیاں کھڑکھڑا رہی تھیں۔ایرانی شہری
March 6, 2026 · بام دنیا
ایران نے حملے جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ، فائل فوٹو
تہران کے رہائشی علاقوں میں رات بھر دھماکوں نے شہریوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور رات بھر انہوں نے جاگ کر گزاری،ایک ایرانی شہری کا کہنا تھا کہ میرا گھر پانچ منٹ تک مسلسل ہلتا رہا۔ گذشتہ رات سب سے بدترین رات تھی۔
مسلسل دھماکوں سے میں سو نہیں سکا۔
ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ میں صبح پانچ بجے دھماکوں کی آواز سے جاگ گئی تھی اور اُس کے بعد سے سو نہیں سکی۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ ’یہ خوفناک تھا۔ وہ اتنے زور سے حملے کر رہے تھے کہ تمام کھڑکیاں کھڑکھڑا رہی تھیں۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی ڈریگن آوازیں نکال رہا ہو۔
ٹیگز: