ایران۔ لبنان میں اسپتالوں۔ طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔عالمی ادارہ صحت

ایران میں صحت کے 13 مراکز جب کہ لبنان میں ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

               
March 6, 2026 · بام دنیا

عالمی ادارۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران اور لبنان میں اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت صحت کے مراکز کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے اور انہیں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

عالمی ادارۂ صحت نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سے خطے میں بڑے پیمانے پر جاری جانی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں صحت کے 13 مراکز جب کہ لبنان میں ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔