متحدہ عرب امارات کا 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
3 ڈرونز ملک کے اندر مختلف مقامات پر گرے ، حکام وزارتِ دفاع
فائل فوٹو
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ایک حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز ملک کے فضائی دفاعی نظام نے نو بیلسٹک میزائلوں اور 109 ڈرونز کو فضا میں تباہ کر دیا ہے۔
وزارتِ دفاع کے حکام نے مزید بتایا کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی بھی کی گئی تھی، جن میں سے 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا جبکہ 3 ڈرونز ملک کے اندر مختلف مقامات پر گرے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور 112 زخمی ہو چکے ہیں۔
اماراتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ’مسلح افواج ہر قسم کے خطرات اور ملک کی سلامتی کو کمزور کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ ملک کی خودمختاری، استحکام اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔