متعدد امریکی فوجیوں کو قیدی بنا لیا ہے۔ ایران کا دعویٰ

امریکی انتظامیہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں

               
March 8, 2026 · بام دنیا

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد امریکی فوجی ایران کی قید میں ہیں۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو ایران کی افواج نے قیدی بنا لیا ہے۔

اُنھوں نے ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’اس کے برعکس امریکی انتظامیہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اپنی بے سود کوششوں کے باوجود، سچائی وہ چیز نہیں جسے وہ (امریکہ) زیادہ دیر تک چھپا سکے۔