سعودی عرب نے ایران کو جوابی حملےکی دھمکی دیدی

ہماری تنصیبات پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔سعودی عرب

               
March 8, 2026 · بام دنیا

سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملےکی دھمکی دیدی۔

سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ تہران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے تاہم اگر مملکت یا اس کے توانائی کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک نےایران پر حملوں کے لیے امریکہ کو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

جبکہ ایران کا کہنا ہےکہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنا رہاہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔