ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کا اشارہ

بات چیت کے اس پہلے دور میں وہ زیادہ تعاون کرنے والے نہیں لگے۔سٹیو وٹکوف

               
March 8, 2026 · بام دنیا

صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اور امریکہ کے اعلیٰ مذاکرات کار سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے پاس جو کچھ باقی ہے اس کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کی ابھی بھی گنجائش ہے۔

سٹیو وٹکوف نے کہا کہ ’میرے خیال میں یہ ایک امکان ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں یہ فیصلہ کرنا ان پر منحصر ہے۔ لیکن بات چیت کے اس پہلے دور میں وہ زیادہ تعاون کرنے والے نہیں لگے۔

سٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ ایرانی حکام نے انھیں اور ٹرمپ کے داماد اور ایک اور اعلیٰ امریکی مذاکرات کار جیرڈ کشنر سے کہا کہ ’ہم آپ کو سفارتی طور پر وہ نہیں دیں گے جو آپ فوجی طور پر حاصل نہیں کر سکتے۔ اس لیے میرے خیال میں انھیں رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔