امریکہ نے ایلیٹ ائیربورن ڈویژن کی مشق منسوخ کر دی

لوزیانا کی بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

               
March 8, 2026 · بام دنیا

امریکی فوج نے اچانک اپنی ایک بڑی تربیتی مشق منسوخ کر دی ہے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ فوج کو مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کی ایلیٹ ائیربورن ڈویژن کے ہیڈکوارٹر کی اہم تربیتی مشق منسوخ کر دی گئی اور عملے کو لوزیانا روانہ ہونے کے بجائے نارتھ کیرولائنا میں ہی موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 4 سے 5 ہزار فوجیوں پر مشتمل ایک بریگیڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور وہ 18 گھنٹوں کے اندر کسی بھی جگہ تعیناتی کے لیے تیار ہے۔

اخبار کے مطابق امریکی فوج جلد ہی اسی ڈویژن کے ایک ہیلی کاپٹر یونٹ کی مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے طے شدہ تعیناتی کا اعلان بھی کر سکتی ہے۔