ایران پر حملے فوری روکے جائیں،طاقت مسئلے کا حل نہیں: چین

بڑی طاقتوں کو صورتحال کو مزید خراب کرنے کے بجائے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

               
March 8, 2026 · اہم خبریں

چین نے ایران پر جاری حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگی کارروائیوں کی مخالفت کر دی ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی اور طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔

وانگ ای نے ایران اور خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے احترام پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی طاقتوں کو صورتحال کو مزید خراب کرنے کے بجائے تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

دوسری جانب بین الاقوامی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے تجزیے کے مطابق ایران کی اعلیٰ قیادت کے خاتمے کا امکان کم ہے۔