امریکا اور اسرائیلی کے اصفہان میں فضائی حملے، 11افراد جاں بحق
متعددایف 14لڑاکا طیارے تباہ کیے،حملے میں ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
فائل فوٹو
تہران: امریکا اور اسرائیلی کے اصفہان میں فضائی حملوں میں11افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے اصفہان ایئرپورٹ پر حملہ کیا۔اصفہان ایئرپورٹ پر فضائی حملے میں متعددایف 14لڑاکا طیارے تباہ کیے،حملے میں ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیاتھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے اصفہان صوبے میں متعدد فضائی حملے کئے گئے،متعدد صنعتی ورکشاپس اور ہارس رائیڈنگ کلب کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اور اسرائیل حملوں میں 11افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے اصفہان کے 8شہروں میں بمباری کی۔