ایران میں سبزی فروش کا دوران جنگ ضرورت مندوں کو مفت آلو فراہم کرنے کا اعلان

گاڑی پر ایک سادہ سا بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’جنگ کی حالت میں، ضرورت مندوں کے لیے آلو مفت ہیں۔

               
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

تہران: ایران میں جنگ کے دوران ایک سبزی فروش نے انسانیت کی خدمت کی مثال قائم کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں ایک ایرانی شخص گاڑی پر آلو رکھ کر فروخت کررہا ہے، اس  کی گاڑی پر ایک سادہ سا بورڈ لگا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’جنگ کی حالت میں، ضرورت مندوں کے لیے آلو مفت ہیں‘۔

یہ پیغام سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل گیا اور لوگوں نے اسے ایرانی معاشرے کی ہمدردی اور یکجہتی کی علامت قرار دیا، جبکہ سبزی فروش کے اس اقدام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔