نیتن یاہو سے مشاورت کے بعد جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ میرا ہوگا۔ ٹرمپ

جنگ کے خاتمے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتا۔میں صحیح وقت پر فیصلہ کروں گا

               
March 9, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا فیصلہ ایک “باہمی” فیصلہ ہوگا جو وہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کریں گے۔تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کی حتمی تاریخ نہیں دی۔

“میں صحیح وقت پر فیصلہ کروں گا، لیکن ہر چیز کو مدنظر رکھا جائے گا،” ان کے اس جواب سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اگرچہ نیتن یاہو کی رائے شامل ہوگی، لیکن حتمی فیصلہ امریکی صدر کا ہی ہوگا۔

ٹرمپ نے ایک مختصر ٹیلی فون انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ اور نیتن یاہو موجود نہ ہوتے تو اسلامی جمہوریہ (ایران) اسرائیل کو تباہ کر چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل اور اس کے گردونواح کی ہر چیز کو تباہ کرنے والا تھا… ہم نے مل کر کام کیا ہے۔ ہم نے ایک ایسے ملک کو تباہ کر دیا ہے جو اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا تھا۔”
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ کی جانب سے حملے روکنے کے فیصلے کے بعد بھی اسرائیل ایران کے خلاف جنگ جاری رکھ سکتا ہے، تو ٹرمپ نے اس امکان پر بات کرنے سے گریز کیا اور مزید کہا میرا نہیں خیال کہ اس کی ضرورت ہوگی۔