55روپے اضافے کا سب سے زیادہ اثر موٹرسائیکل چلانے والوں پر آئے گا۔ حافظ نعیم

جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے؟۔

               
March 9, 2026 · |, قومی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جب پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے تو پیسے کیوں بڑھائے گئے؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا اضافہ کیا اور ساتھ فی لیٹر 20 روپے لیوی میں بھی اضافہ کر دیا گیا، اس کا سب سے زیادہ اثر موٹر سائیکل چلانے والوں پر آئے گا، ان حالات میں جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر حملہ دہشت گردی ہے، اس خطے کو امریکا اور اسرائیل نے خون میں دھکیلا ہے۔