بلوچستان میں تمام اسکول اور جامعات کل سے 23 مارچ تک بند

اسکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل اسکول مردم شماری مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہےگی۔سیکریٹری کالجز

               
March 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں تمام اسکول اور جامعات کل سے 23 مارچ تک بند کردیے گئے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تمام اسکول خطے میں موجودہ حالات کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

سیکریٹری کالجز کے مطابق بلوچستان کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی23 مارچ تک بند رہیں گی۔ محکمہ تعلیم نے بتایاکہ اسکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل اسکول مردم شماری مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہےگی۔