افغانستان سے دہشت گردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان سے دہشتگردی کو پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔
سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا۔ افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔
پاکستان مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کےلیےافغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے۔