فائیو جی سپیکٹرم آکشن کا پہلا راؤنڈ مکمل

2600 میگا ہرٹز بینڈ میں مجموعی طور پر 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب تھا۔ اس بینڈ میں 19 لاٹس کے مقابلے میں 30 بولیاں موصول ہوئیں

               
March 10, 2026 · اہم خبریں

پالستان میں فائیو جی سپیکٹرم آکشن کا پہلا راؤنڈ مکمل ہو گیا
پی ٹی اے مطابق پہلے راؤنڈ میں دستیاب چھ بینڈز میں سے دو بینڈز کے لیے بولی لگائی گئی۔
ڈی جی پی ٹی اے عامر شہزاد کے مطابق تینوں ٹیلی کام کمپنیوں نے بولی کے عمل میں حصہ لیا
پی ٹی اے کے مطابق 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں مجموعی طور پر 190 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب تھا۔ اس بینڈ میں 19 لاٹس کے مقابلے میں 30 بولیاں موصول ہوئیں
ڈی جی پی ٹی اے کے مطابق 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 11 اضافی لاٹس کی بولیاں آئی ہیں، جس کے باعث اس بینڈ کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا
پی ٹی اے کے مطابق 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں 280 میگا ہرٹز سپیکٹرم دستیاب تھا، جس میں 28 لاٹس پیش کی گئیں۔ اس بینڈ میں 20 لاٹس کے لیے بولی موصول ہوئی
حکام کے مطابق آکشن کا دوسرا راؤنڈ کچھ دیر بعد شروع کیا جائے گا اور سیکنڈ راؤنڈ کا دورانیہ تقریباً آدھا گھنٹہ ہوگا