رمضان المبارک کا آخری عشرہ،حرمین شریفین میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
معتکفین اور عمرہ زائرین لیلۃ القدر کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مصروف ہیں۔
March 10, 2026 · بام دنیا
جدہ/مدینہ: رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب میں حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف کے لیے بیٹھ گئے ہیں۔ 20 ویں روزے سے اعتکاف کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے، اور اس کے لیے 15 ہزار سے زائد افراد نے پہلے ہی حرمین شریفین میں رجسٹریشن کروا رکھی تھی۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، جہاں معتکفین اور عمرہ زائرین لیلۃ القدر کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ عبادات میں مصروف ہیں۔
ادھر مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث بیرونِ ملک کئی پروازیں منسوخ ہونے کے باوجود حرمین شریفین میں زائرین کی غیر معمولی تعداد دیکھی جا رہی ہے، اور انتظامیہ نے تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اضافی اقدامات کیے ہیں۔