خیبر پختونخوا حکومت کا عید الفطر پر تنخواہیں قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان

تنخواہیں اور پنشن یکم اپریل کی بجائے 16 مارچ 2026 تک ادا کر دی جائیں گی ،محکمہ خزانہ

               
March 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے ایک بڑا ریلیف پیکج جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام مسلم سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مارچ 2026 کی تنخواہ اور پنشن عید الفطر کے موقع پر پیشگی ادا کی جائے گی۔

حکومت کے اس فیصلے کے تحت تنخواہیں اور پنشن یکم اپریل کی بجائے 16 مارچ 2026 تک ادا کر دی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عید الفطر کی خوشیوں میں ملازمین کی شرکت کو یقینی بنانے اور انہیں خریداری کے لیے مالی آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کا چاند رویتِ ہلال کے مطابق 20 یا 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔