امریکی فوج اپنی حفاظت کے قابل نہیں رہی،ترجمان ایرانی مسلح افواج

طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا ،جنرل شکارچی

               
March 10, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور  کو چکنا چور کر دیا ،امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں رہی۔

ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ہمارے ملک پر جارحیت کی۔طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ امریکہ  کی مغربی ایشیاء میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔

جنرل شکار چی کا مزید کہنا تھا  کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، یہ خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔