افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردی خطے کیلئے خطرہ ہے۔ چین

طالبان رجیم اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرے۔

               
March 11, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں خطے کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہیں۔

چین کے مستقل مندوب فو کونگ  کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد کارروائیاں، پڑوسی ممالک اور چینی شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔

انہوں نے طالبان رجیم پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشتگرد عناصر کا مکمل خاتمہ کرے۔