عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ
امریکہ، اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے متضاد اطلاعات
خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے
امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے متضاد اطلاعات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ کروڈ کی قیمت منگل کے روز اچانک 17 فیصد کمی کے بعد 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد قیمتوں میں دوبارہ تیزی آئی اور یہ تقریباً 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔
برینٹ آئل کی قیمت 88ڈالر کے قریب ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 83ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
قیمتوں میں اس اچانک تبدیلی کی ایک وجہ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ بھی بنی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر کو محفوظ راستہ فراہم کیا۔