لندن میں ہونیوالے ’’القدس مارچ‘‘ پر پابندی لگا دی گئی
سخت شرائط کے ساتھ کسی ایک جگہ کھڑے رہ کر احتجاج کیا جا سکتا ہے , برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود
فائل فوٹو
لندن میں ہونیوالے ’’القدس مارچ‘‘ پر پابندی لگا دی گئی۔
برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے میٹ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اتوار کو ہونے والے ’’القدس مارچ‘‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی ایک جگہ کھڑے رہ کر احتجاج کیا جا سکتا ہے۔ پابندی کا مقصد مارچ کے موقع پر شدید بدامنی سے بچنا ہے۔
میٹ پولیس کے پبلک آرڈر کے ذمے دار اسسٹنٹ کمشنر ایڈ ایڈیلیکن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ’’القدس مارچ‘‘ اور اس سے منسلک کسی بھی جوابی احتجاجی مارچ پر لاگو ہو گی اور 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔
دوسری جانب مارچ کی منتظم تنظیم اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بودی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کو اظہارِ رائے کے لیے بہت برا دن قرار دیا ہے۔