28 فروری سے اب تک ایران میں ہزاروں شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 20 ہزار عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں
March 12, 2026 ·
اہم خبریں
تہران: ایران نے اسرائیل اور خلیج میں گوگل، مائیکرو سافٹ، اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اسلامک ریپبلکن گارڈز نے کہا ہے کہ وہ اب اسرائیل اور خلیج میں موجود امریکی ٹیک فرمز اور مالیاتی اداروں کو ہدف بنائیں گے۔ حالیہ حملے میں ایران کے ایک بینک کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ گارڈز نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے دور رہیں جو امریکا یا اسرائیل سے منسلک ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر بمباری جاری ہے۔ تہران میں شدید دھماکے اور لڑاکا طیاروں کی پروازیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوا۔ اصفہان میں بمباری سے روسی قونصل خانہ متاثر ہوا، جبکہ تبریز میں حملے میں تین شہری جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔
28 فروری سے اب تک ایران میں ہزاروں شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور تقریباً 20 ہزار عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں، جس سے ملک میں انسانی اور مالی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔