آسٹریلیا نے پیٹرول کے معیار پر عارضی نرمی کر دی
اس اقدام سے تقریباً 10 کروڑ لیٹر اضافی پیٹرول مارکیٹ میں شامل ہوگا۔
سڈنی: آسٹریلیا نے ایندھن کے معیار سے متعلق قواعد میں تقریباً دو ماہ کے لیے عارضی نرمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سلفر والا پیٹرول مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 10 کروڑ لیٹر اضافی پیٹرول مارکیٹ میں شامل ہوگا۔
آسٹریلیا، جو زیادہ تر ایندھن درآمد کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔ توانائی کے وزیر کرس بووین نے کہا کہ ملک کی بڑی ریفائننگ کمپنی ایمپول نے اپنی کچھ سپلائی ان علاقوں اور ہول سیل مارکیٹ کی طرف منتقل کرنے پر اتفاق کیا ہے جہاں ایندھن کی قلت ہو رہی ہے۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے کسانوں، ماہی گیروں اور علاقائی کمیونٹیز کو ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی، اور حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ضروری امداد اور سپلائی فراہم کرنا ہے۔