آپریشن غضب للحق،ٹل سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں مکمل تباہ

افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے فیصلہ کن اور طاقتور کارروائی انجام دی، جس سے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید مستحکم ہوئی۔

               
March 12, 2026 · اہم خبریں

پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن غضب للحق میں موثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے ٹل سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائی کے دوران دشمن کی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے فیصلہ کن اور طاقتور کارروائی انجام دی،

جس سے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید مستحکم ہوئی۔