صدر ٹرمپ نے ایران کو دہشت گرد اور نفرت انگیز ملک قرار دیدیا
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ’بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے‘ اور ’بہت اچھی ہے۔
March 13, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ’دہشت گرد اور نفرت انگیز ملک‘ قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ ملک اس وقت ’بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں اپنے مختصر خطاب کے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال ’بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے‘ اور ’بہت اچھی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران کے خلاف مشترکہ امریکی اور اسرائیلی جنگ ایک قلیل المدتی کارروائی ہے، لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ آپریشن کب ختم ہوگا۔
ٹیگز: