بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت

تین میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے

               
March 13, 2026 · اسپورٹس
پاکستان کا فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش سے متوقع ہے۔ فائل فوٹو

پاکستان کا فائنل میں مقابلہ بنگلہ دیش سے متوقع ہے۔ فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

 دوسرا ون ڈے آج شیرِ بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

تین میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کیا تھا۔