ظہران ممدانی نے ہم جنس پرستوں کا دفتر بنا ڈالا، میئر بننے پر خوش مسلمانوں کو دھچکا
ٹرانس جینڈر کارکن ٹیلر براؤن کو پہلا سربراہ بنایا، امت نے پہلے ہی آگاہ کیا تھا
ظہران ممانی ٹرانس جینڈر ٹیلر براؤن کے ساتھ
بھارتی فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ظہران ممدانی کے نیویارک کے میئر بننے پر پاکستان سمیت کئی ملکوں میں ان مسلمانوں نے خوشیاں منائیں جو ممدانی کا پس منظر نیہں جانتے تھے۔ ان مسلمانوں کو اب ایک بڑا دھچکا لگ رہا کیونکہ ظہران ممدانی نے نیویارک میں ہم جنس پرستوں یعنی ایل جی بی ٹی کیو آئی اے امور کے لیے نیا میئر آفس قائم کرتے ہوئے ٹیلر براؤن کو اس کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔
انسانی حقوق کے وکیل ٹیلر براؤن خود بھی ہم جنس پرست ہیں اور خود کو ٹرانس وومن کہلاتے ہیں۔
اس نئے دفتر کا مقصد شہر میں ہم جنس پرست، ٹرانس جینڈر اور دیگر جنسی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل اور حقوق پر کام کرنا بتایا گیا ہے۔
میئر آفس کے مطابق نیا دفتر شہر کی مختلف سرکاری پالیسیوں میں ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے، خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور امتیازی سلوک کے خلاف اقدامات میں کردار ادا کرے گا۔
نومبر 2025 میں ممدانی کی کامیابی پر جب پاکستانی مسلمان بھی جشن منا رہے تھے تو امت نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ممدانی نے ہم جنس پرستوں سے کیا وعدے کر رکھے ہیں۔
امت نے تب لکھا تھا، ’’اس میں شک نہیں کہ ممدانی کے والد پروفیسر محمود ممدانی ایک بھارتی نژاد مسلم ہیں۔ لیکن وہ اتنے ہی مسلمان ہیں، جتنے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، جنہوں نے اپنے گھر میں مسجد کے ساتھ مندر بھی بنارکھا ہے یا گیت نگار جاوید اختر، جن کے دین اسلام کے بارے میں کفریہ کلمات عام ہیں۔ ممدانی کے والد ایک سیکولر اور ترقی پسند ادیب کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، جنہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں۔‘‘
New York City Mayor Zohran Mamdani created a new Mayor’s Office of LGBTQIA+ Affairs and appointed Taylor Brown as its first director.
Brown, a civil rights attorney and openly transgender advocate, becomes the first transgender person to lead a NYC government office. pic.twitter.com/dY4mDjW8UT
— Clash Report (@clashreport) March 14, 2026