تیسرے اور ہم میچ میں پاکستان کا بنگلہ دیش کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

میرپور میں ہونے والے اس میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی

               
March 15, 2026 · اسپورٹس
پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، فائل فوٹو

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، فائل فوٹو

 پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے سیریز میں تیسرے اور اہم میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میرپور میں ہونے والے اس میچ میں میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دوکھلاڑی شمائل حسین اور حسین طلعت انجرڈ ہیں، پاکستان کی جانب سے غازی غوری اور سعد مسعود ڈیبیو کر رہےہیں۔

سعد مسعود کو حارث رؤف اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ دیں۔