بیجنگ اور آکلینڈ سے دبئی کی پروازوں کی مسقط میں لینڈنگ

بینکاک، ہانگ کانگ، سڈنی کی پروازوں کو بھی المکتوم ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔

March 16, 2026 · بام دنیا
مذکورہ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا، فائل فوٹو

مذکورہ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا، فائل فوٹو

فلائٹ کنٹرولر کے مطابق لندن، سیؤل، کوالالمپور سے دبئی کی پروازوں کی المکتوم ایئر پورٹ پر لینڈنگ کروا دی گئی۔

بینکاک، ہانگ کانگ، سڈنی کی پروازوں کو بھی المکتوم ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔

دبئی ایئر پورٹ سے مختلف ممالک کی 50 سے زائد پروازیں روانگی کی منتظر ہیں۔

دبئی سے پروازوں کی روانگی میں اوسط تاخیر 125 منٹ سے تجاوز کر گئی۔

واضح رہے کہ دبئی ایئر پورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے ایئر پورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا تھا۔