پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان

شائقین کرکٹ ٹکٹس نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خرید سکیں گے۔

               
March 16, 2026 · اسپورٹس

 

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ ٹکٹس نجی کوریئر سروس کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خرید سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس بار پی ایس ایل کے میچز پہلی مرتبہ چھ مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد اب آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جہاں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ حیدرآباد کنگز سے ہوگا۔

منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران شائقین کو مزید دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔