بھارت کی مذہبی منافرت ، دریائے گنگا میں کشتی میں افطار کرنے پر 14 نوجوان گرفتار ، مقدمہ درج

چکن بریانی کھائی گئی اور بچا ہوا کھانا مبینہ طورپر دریا میں پھینک دیا گیا ، نوجوانے پر الزام

               
March 17, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

وارنسی: بھارت کے شہر وارانسی میں کشتی میں افطار کرنے پر 14  مسلمان نوجوانو ں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان دریائے گنگا میں افطار کر رہے تھے کہ ایک بی جے پی یوتھ لیڈر  نے شکایت کر دی اور  مسلم نوجوانوں  پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نوجوانوں پر الزام تھا کہ کشتی پر ہونے والی افطار میں چکن بریانی کھائی گئی اور بچا ہوا کھانا مبینہ طورپر دریا میں پھینک دیا گیا ، اس سے ’’مذہبی جذبات مجروح ‘‘ہوئے،جس کے باعث سب کو گرفتار کر لیاگیا۔

ناقدین سوال اٹھا رہے ہیں،کیا جذبات صرف اسی وقت مجروح ہوتے ہیں جب مسلمان اپنی عبادت کریں؟

یہ واقعہ بھارت میں مذہبی آزادی اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر ایک بار پھر بڑا سوالیہ نشان بن گیا۔