لاریجانی ایران میں مظاہرین کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔ٹرمپ

علی لاریجانی کی شہادت کے بعد صدر  ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔

               
March 18, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کو گزشتہ روز حملے میں مار دیا گیا ہے۔ کہا علی لاریجانی ایران میں مظاہرین کے قتل عام کے ذمہ دار تھے۔

ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد صدر  ٹرمپ کا بیان سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر نے بیان میں ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ نہ کرتے تو وہ اب تک ایٹمی ہتھیار بنا چکا ہوتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی کی فضائیہ اور نیوی کو مکمل تباہ کردیا ہے اور ہم اپنے شیڈول سے بہت آگے جارہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران خلیجی ممالک اور ہمارے لیے خطرہ ہے۔ نیٹو ایران جنگ میں ساتھ نہ دے کراحمقانہ غلطی کر رہا ہے۔ ہمیں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں۔