ایران کی جانب سے آسٹریلیا کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم
میزائل متحدہ عرب امارات میں واقع المِنہاد اڈے پر گرا جہاں آسٹریلیا کی فوج موجود ہے۔
March 18, 2026 · بام دنیا
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایک ایران کی جانب سے داغے جانہ والا ایک میزائل متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے فوجی اڈے کے قریب گرا ہے۔
وزیرِ اعظم انتھونی البانیزی نے کہا کہ یہ میزال بدھ کی صبح نو بج کر 15 منٹ پر متحدہ عرب امارات میں واقع المِنہاد اڈے پر گرا جہاں آسٹریلیا کے فوج موجود ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ کوئی بھی آسٹریلوی اہلکار زخمی نہیں ہوا اور سب مکمل طور پر محفوظ ہیں۔‘
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’رہائشی بلاک اور طبی سہولت کے مرکز کو معمولی نوعیت کی آگ لگنے سے نقصان پہنچا ہے، یہ آگ اس وقت لگی جب یہ میزائل اڈے کی طرف جانے والی سڑک پر آ کر گرا۔‘