آپریشن غضب للحق میں اب تک 707 خوارج ہلاک ہوئے ، وزارت اطلاعات
81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔
فوٹو پریس ریلیز
اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی افغانستان میں کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت 18 مارچ تک 707 خوارج ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے آپریشن غضب للحق کے اعداد و شمار عید کے پیش نظر سیز فائر کے اعلان تک کے جاری کردیے گئے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 707 خوارج، افغان طالبان ہلاک جبکہ 938 زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 255 چیک پوسٹیں مکمل تباہ جبکہ 44 پر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق آپریشن کے دوران 237 ٹینک، آرٹلری گنز اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 81 مقامات پر فضائی کارروائی کر کے دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کے انفراسٹکچر کو نقصان پہنچایا گیا۔
✅Operation Ghazb-lil-Haq
✅Update 1900 hours 18 March (TILL ANNOUNCEMENT OF CEASEFIRE)✅Summary of Fitna Al Khawarij / Afghan Taliban losses
▪️707 Killed
▪️938+ Injured
▪️255 Posts destroyed
▪️44 Posts captured
▪️237 tanks, armoured vehicles, artillery guns destroyed… pic.twitter.com/fdvSzj1Rez— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے 16 مارچ کی رات کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائیاں کر کے افغان طالبان کی دفاعی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس میں ڈرونز، اسلحہ ذخیرہ کرنے کے مقامات تباہ کیے گئے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ان دونوں مقامات سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا۔
اس کے علاوہ پاکستان کی مسلح افواج نے باجوڑ، کرم، طورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان سیکٹرز میں کارروائیاں کر کے افغان طالبات کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔