لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام
ملک میں آج 29واں رمضان المبارک ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس آج شام کو منعقد ہوں گے۔
March 19, 2026 · اسپورٹس
اسلام آباد: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کی جانب سے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،
جس میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا، تمام مقامی کھلاڑی، زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ بھی لگایا گیا تھا،
جس کا تیسرا روز بارش کے باعث متاثر ہوا۔ لاہور قلندرز کے سکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو دوبارہ لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔