پاکستان میں چاند کہیں نظر نہیں آیا، عید ہفتے کو ہوگی ، عبدالخبر آزاد

کسی بھی مقام سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

               
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی

شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت لال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقام سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ملک میں عید الفطر 21 مارچ 2026ء بروز ہفتہ کو ہو گی۔

قطل ازیں مقامی لوگوں کے مطابق چارسدہ ،مردان، صوابی ،رستم لکی مروت اور مختلف علاقوں سے شہادت موصول صوابی میں 13 شہادت موصول ہوئیں ہیں جبکہ پشاور میں قاسم علی خان مسجد میں 17شہادتیں موصول ہوئیں۔

دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے کہا ہے کہ ابھی تک کہیں سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،لاہور ، کوئٹہ ،اسلام آباد ، پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں ۔تاہم کہیں سے بھی چاند کی کوئی شہادت ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

ملک کا بیشتر حصہ بادلوں کی لپیٹ میں ہے ،لاہور اور اسلام آباد میں تاحال چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی ،انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کی زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں جلد حتمی اعلان کردیا جائے گا۔

قبل ازیں بھارت بنگلہ دیش اور ملائیشیا میں شوال کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے، جہاں اعلان کیا گیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں عیدالفطر ہفتہ 21مارچ کو منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔