مسجدالحرام۔مسجد نبوی میں نماز عید الفطر کے بڑے اجتماعات
ادھر ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جزبے سے منائی جارہی ہے۔
نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے،جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، شاہ سلمان نے عالمی امن واستحکام کیلئےکوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، امت مسلمہ کےلیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔
ادھر ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی جارہی ہے۔
آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کےتہوار میں شریک ہوکر مبارکباد دی۔ امریکہ میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر آج منائی جائےگی۔