اسرائیل نے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز عید پر پابندی عائد کر دی

               
March 20, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی پابندیوں کے باعث عیدالفطر کی نماز مسجد اقصیٰ کے باہر ادا کی ہے

اسرائیل نے رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی اور عیدالفطر کے دن بھی رسائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے امام اور یروشلم کے سابق مفتی اعظم، شیخ عکرمہ صبری نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ مسلمان اگر مسجد اقصیٰ تک نہ پہنچ سکیں تو عید کی نماز اس کے قریب ترین مقام پر ادا کریں۔ یہ 1967 کے بعد سے مسجد اقصیٰ، جو مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے، پر اسرائیل کی جانب سے عائد کی جانے والی سب سے سخت پابندیوں میں سے ایک ہے۔

مسجد اقصیٰ کے امام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسجد اقصیٰ کی حفاظت فرمائے اور مسلمانوں کو وہاں آزادی کے ساتھ عبادت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔