عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ ہو گا۔سعودی وزارت حج و عمرہ

               
March 23, 2026 · بام دنیا

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈر 18 اپریل تک مملکت سے چلے جائیں۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ ہو گا۔