پینٹاگون میں صحافیوں کا ورک ایریا بند کرنے کا فیصلہ
عدالت کی جانب سے موجودہ میڈیا پالیسی کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد اقدام اٹھایاگیا
March 24, 2026 · بام دنیا
امریکی میڈیا نے پینٹاگون کے نئے ضوابط مسترد کر دیے
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے میڈیا پالیسی میں اہم تبدیلیاں کر دیں، پینٹاگون میں صحافیوں کا ورک ایریا بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت کی جانب سے موجودہ میڈیا پالیسی کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد اقدام اٹھایا گیا۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق صحافیوں کے لیے قائم پرانا ورک اسپیس بند کر دیا جائے گا، نئی پالیسی کے تحت صحافیوں کے لیے پینٹاگون کی مرکزی عمارت سے باہر علیحدہ میڈیا ایریا قائم کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ اب پینٹاگون میں داخلے کے لیے تمام صحافیوں کو سیکیورٹی اسکارٹ لازمی حاصل کرنا ہوگا۔