متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، کئی علاقے زیرِ آب

آج رات عرب امارات کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے، اور ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

               
March 24, 2026 · بام دنیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش کے سبب ملک کے متعدد علاقے جل تھل ہو گئے اور سڑکیں زیرِ آب آگئیں۔

ریاست عجمان کے علاقے المنامہ میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ابوظبی کے علاقے غیاثی، الوثبہ اور محمد بن زاید سٹی میں شدید بارش کے نتیجے میں پانی جمع ہوگیا۔

دبئی، العین، فجیرہ اور راس الخیمہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اماراتی محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے انتباہ کے ساتھ بتایا کہ بارش کا سلسلہ 27 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق آج رات عرب امارات کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے، اور ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز مشرقی علاقوں اور العین سٹی میں بارش کا امکان ہے،

جبکہ جمعرات کو شمالی اور مشرقی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔