افغان طالبان نے امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہا کردیا
ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے افغانستان میں بغیر کسی الزام کے قید تھا۔
March 24, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
کابل : افغان طالبان نے امریکی شہری ڈینس والٹر کوائل کو رہائی دے دی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈینس والٹر کوائل ایک سال سے افغانستان میں بغیر کسی الزام کے قید تھا، امریکی شہری کے اہل خانہ نے عید پر سزا معافی کی درخواست کی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللّٰہ اخونزادہ نے کوائل کی رہائی کا حکم دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے 64 برس کے کوائل کی رہائی ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ پر کی۔
میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کوائل 20 سال تک افغانستان میں کام کر چکا تھا، رہائی امارات نے ممکن بنائی۔