بھارت میں ممکنہ ایندھن کی قلت کاخدشہ،پٹرول پمپس پر پولیس تعینات
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات بھارت میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
بھارت کی ریاست گجرات میں ممکنہ ایندھن کی قلت کے خدشے کے پیش نظر پٹرول پمپس پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام عوامی بے چینی اور بڑھتے ہوئے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات بھارت میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی خام تیل کی درآمدات کا 40 فیصد سے زائد حصہ اسی اہم بحری راستے کے ذریعے حاصل کرتا ہے، جس کی وجہ سے کسی بھی رکاوٹ کا براہ راست اثر ملک پر پڑ سکتا ہے۔
Indian police have been deployed at petrol pumps in Gujarat amid panic over potential fuel shortages, as Iran’s blockade of the Strait of Hormuz disrupts a route that carries over 40% of India’s crude imports. pic.twitter.com/vjnBi9vBIA
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 25, 2026
حکام کے مطابق ایندھن کی فراہمی میں ممکنہ خلل کے خدشے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں پٹرول پمپس پر رش میں اضافہ ہو گیا ہے۔
صورتحال کو قابو میں رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
توانائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک کو بھی ایندھن کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔